اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ سیستانی نے ملک میں امن کی بحالی اور از سرنو انتخابات کا مطالبہ دہرایا۔
سومریه نیوزکے مطابق عراق کے نامور مرجع تقلید آیتالله سیدعلی سیستانی کے نمایندے اور امام جمعہ کربلا نے خطبہ جمعہ میں انکا پیغام پیش کیا۔
مرجع تقلید نے مظاہرین سے پرامن رہنے کے علاوہ سیکورٹی فورسز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مظاہرین سے نرمی سے پیش آئے۔
آیتالله سیستانی نے تشدد آمیز رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے بدسلوکی مناسب نہیں اور نرم انداز میں امن وامان کو کنٹرول کیا جائے۔
شیعہ مرجع تقلید نے مسایل کے حل کے لیے جلد شفاف انتخابات کا مطالبہ بھی دہرایا ہے۔/
/129
8 فروری 2020 - 10:34
News ID: 1008605
آیت اللہ سیستانی نے ملک میں امن کی بحالی اور از سرنو انتخابات کا مطالبہ دہرایا۔